چین میں 60 شدت کے زلزلے سے کئی مکانات تباہ 324 افراد زخمی
چینی وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر زلزلہ متاثرین کو کھانے پینے اور دیگر سامان کی ترسیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہیں۔
چین کے جنوبی مغربی صوبے یونان میں 6 اشاریہ صفر شدت کے زلزلے سے 324 افراد زخمی جب کہ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے یونان میں آنے والے 6 اشاریہ صفر شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ جب کہ عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں جس کے باعث 324 افراد زخمی اور شخص ہلاک ہوگیا، زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکام کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں بھجوادی گئی ہیں جب کہ تمام اسپتالوں میں بھی ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔ زلزلے کے بعد چینی وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کو کھانے پینے اور دیگر سامان کی ترسیل کو یقینی بنانے، مواصلات اور ٹرانسپورٹ کے نظام میں رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔
دوسری جانب امریکی ریاست میکسیکو کے شمال مشرقی علاقے میں بھی 6.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔