مودی پاکستان کو گجرات نہ سمجھیں ہم بھرپور جواب دینا جانتے ہیں بلاول بھٹو
بھارت پاکستان کے خلاف اسرائیل جیسے حربے استعمال کررہا ہے، بلاول بھٹو زرداری
پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی گجرات نہیں ہم کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف اسرائیل جیسے حربے استعمال کررہا ہے۔ نریندر مودی کو سمجھنا چاہیے کہ پاکستان بھارت کی ریاست گجرات نہیں ہے ہم کسی بھی حارحیت کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔