مہمند ایجنسی میں سڑک کنارے بارودی مواد کے دھماکے سے 2 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والے دونوں افراد مقامی کمیٹی کے رضاکار بتائے جاتے ہیں۔

جاں بحق ہونے والے دونوں افراد مقامی کمیٹی کے رضاکار بتائے جاتے ہیں۔ فوٹو؛فائل


مہمند ایجنسی میں سڑک کنارے بارودی مواد کے دھماکے سے 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے علینگار میں دھماکا صبح سویرے ہوا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق دیسی ساختہ بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے 2 افراد مسکین اور صاحب گل جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والے دونوں افراد مقامی کمیٹی کے رضاکار بتائے جاتے ہیں۔
Load Next Story