ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس میں ریلوے پولیس کے تشدد سے مسافر جاں بحق

محمد سلیم کا ٹکٹ کے معاملے پر ٹکٹ چیکر سے کسی بات پر تنازعہ ہو گیا جس پر ٹکٹ چیکر نے ریلوے پولیس کو طلب کر لیا


ویب ڈیسک October 08, 2014
اگر واقعے کی تحقیقات میں ریلوے ملازمین کی کوتاہی ثابت ہوئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فوٹو گیٹی امیجز/فائل

ISLAMABAD: ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس میں ٹکٹ چیکنگ کے معاملے پر ریلوے پولیس اہلکاروں کے تشدد سے مسافر جاں بحق ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس میں محمد سلیم نامی مسافر کا ٹکٹ کے معاملے پر ٹکٹ چیکر سے کسی بات پر تنازعہ ہو گیا جس پر ٹکٹ چیکر نے ریلوے پولیس کو طلب کر لیا اور پھر بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور اس دوران ریلوے پولیس اہلکاروں کے تشدد سے مسافر جاں بحق ہو گیا۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ریلوے منیر چشتی کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جب کہ ڈی آئی جی ریلوے شارق کمال کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اگر واقعے کی تحقیقات میں ریلوے ملازمین کی کوتاہی ثابت ہوئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |