ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس میں ریلوے پولیس کے تشدد سے مسافر جاں بحق

محمد سلیم کا ٹکٹ کے معاملے پر ٹکٹ چیکر سے کسی بات پر تنازعہ ہو گیا جس پر ٹکٹ چیکر نے ریلوے پولیس کو طلب کر لیا

اگر واقعے کی تحقیقات میں ریلوے ملازمین کی کوتاہی ثابت ہوئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فوٹو گیٹی امیجز/فائل

ISLAMABAD:
ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس میں ٹکٹ چیکنگ کے معاملے پر ریلوے پولیس اہلکاروں کے تشدد سے مسافر جاں بحق ہو گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس میں محمد سلیم نامی مسافر کا ٹکٹ کے معاملے پر ٹکٹ چیکر سے کسی بات پر تنازعہ ہو گیا جس پر ٹکٹ چیکر نے ریلوے پولیس کو طلب کر لیا اور پھر بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور اس دوران ریلوے پولیس اہلکاروں کے تشدد سے مسافر جاں بحق ہو گیا۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ریلوے منیر چشتی کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جب کہ ڈی آئی جی ریلوے شارق کمال کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اگر واقعے کی تحقیقات میں ریلوے ملازمین کی کوتاہی ثابت ہوئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load Next Story