وزیراعظم نے پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا

ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر جاری بھارتی جارحیت میں اب تک 10 پاکستانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک October 08, 2014
مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وفاقی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے،فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف نے سرحد پر کشیدگی اور مسلسل بھارتی جارحیت کے خلاف قومی سلامتی کونسل کا مشاورتی اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعظم نوازشریف نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل بھارتی جارحیت اور بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی پرقومی سلامتی کونسل کا مشاورتی اجلاس جمعہ کی صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے جس میں وفاقی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل بھارتی جارحیت پر غور ہوگا جبکہ اس دوران آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت اور اس میں پاک فوج کامیابیوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اب تک 10 پاکستانی شہری شہید اور 42 زخمی ہوچکے ہیں اور سرحدی کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فورسز کو بھرپور جواب دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |