طاہرالقادری کے پیچھے عید کی نماز ادا کرنے والوں کی نماز نہیں ہوئی قاری حنیف جالندھری
شرعی مسئلے کے تحت معذور امام کی اقتدا میں صحت مند مقتدیوں کی نماز ادا نہیں ہوتی، جنرل سیکریٹری وفاق المدارس
وفاق المدارس کے جنرل سیکریٹری قاری حنیف جالندھری نے کہا ہےکہ طاہرالقادری کے پیچھے عید کی نماز ادا کرنے والوں کی نماز نہیں ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ ڈی چوک پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی امامت میں نماز عید ادا کرنے والوں کی نماز نہیں ہوئی ہے کیونکہ طاہرالقادری نے نماز کے دوران رکوع اور سجود اشاروں کے ذریعے ادا کیے جبکہ ان کے پیچھے مقتدی صحت مند تھے جنہوں نے باقاعدہ رکوع اور سجود ادا کیے جس سے شرعی مسئلے کے تحت معذور امام کی اقتدا میں صحت مند مقتدیوں کی نماز ادا نہیں ہوتی۔ قاری حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیچھے نماز عید ادا کرنے والے افراد اللہ کے حضور معافی مانگیں اور توبہ استغفار کریں کیونکہ ان کی عید کی نماز ادا نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب ادارہ منہاج القرآن کے مفتی اعلیٰ عبدالقیوم ہزاروی نے قاری حنیف جالندھری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ حضورؐ نے اپنے آخری ایام میں بیٹھ کر امامت فرمائی اور معذور امام کے پیچھے نماز جائز اور سنت سے ثابت ہے۔