خوبصورت امریکی خاتون کو داعش کے جنگجوؤں کی پیشکشیں

ٹیکساس کی خوبرو حسینہ جس نے اپنے جسم کے مختلف ایک تصویر سوشل میڈیا پرچسپاں کی توداعش کے افراد نے شادی کا پیغام بھجوایا

ٹیکساس کی خوبرو حسینہ جس نے اپنے جسم کے مختلف ایک تصویر سوشل میڈیا پرچسپاں کی توداعش کے افراد نے شادی کا پیغام بھجوا دیا۔ فوٹو؛فائل

لاہور:
ٹیکساس کی خوبرو حسینہ جس نے اپنے جسم کے مختلف حصوں پر ٹیٹو بنوائے ہوئے ہیں نے حجاب میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر چسپاں کی تو عراق اور شام میں داعش کے اکثر لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے شادی کا پیغام بھجوایا۔


خوبرو حسینہ نے جانے اس حرکت سے کیا اخذ کرنا تھا لیکن عالمی سیاست اور دنیا میں ہونے والی سیاسی تبدیلیوں اور جنگجوؤں کے محرکات جاننے والے محققین کی بڑی تعداد کے کان کھڑے ہوگئے اور اس ضمن میں جینیفر ولیمز جو کہ خارجہ پالیسی کی ریسرچر ہیں نے یہ انکشاف کیا کہ مذہب کے نام پر جنگ کرنے والوں کی اکثریت میں جمالیاتی حسن کی تپش کو محسوس کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میری تصویر شائع ہوتے ہی شادی کی پیشکش کرنیوالوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا گیا۔ تصویر میں نیلی آنکھوں اور پلاٹینیم کی طرح کے بال بہت ہی پرکشش ثابت ہوتے ہیں۔

مس ولیمز ٹیکساس میں پلی بڑھی ہیں۔ وہ جہادی لوگ جو سوشل میڈیا پر اپنے پرچم کے ساتھ مختلف نعرے پوسٹ کرتے ہیں اور لوگوں کو جہاد کی دعوت دیتے ہیں لیکن مس ولیمز کی تصویر کو دیکھ کر سارا جہاد بھول کر شادی کی پیش کش پوسٹ کرتے نظر آئے۔ ان میں سے ایک نے تو اپنی وال پر تلوار کی تصویر پوسٹ کی اور اسامہ بن لادن کی تصویر کو بھی اپ لوڈ کیا اورشادی کی پیش کش دھرائی اور ساتھ ہی مسلمان ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان خوبصورت بالوں کو حجاب سے ڈھانپ دیا جائے تو اس حسن میں بہت اضافہ ہوجائیگا۔
Load Next Story