داعش نے پاکستان میں اپنانیٹ ورک قائم کرنا شروع کردیا
جہادی تنظیم نے پاکستانی حدودمیں لٹریچرتقسیم کرناشروع کردیا،صوبائی حکومتوں کومراسلہ
عراق اورشام کی کالعدم عالمی جہادی تنظیم داعش(دولت سلامیہ)نے پاکستان میں بھی اپنانیٹ ورک قائم کرناشروع کردیاہے جبکہ تنظیم کی طرف سے پاکستانی حدوودمیں لٹریچربھی تقسیم کیا جارہا ہے۔
یہ انکشاف نیشنل کاؤنٹرٹیرر ازم اتھارٹی کی طرف سے صوبائی حکومتوں کوبھیجے جانے والے مراسلے میں کیاگیاہے ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق موصولہ لیٹرکے مطابق نیشنل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی کی طرف سے صوبائی حکومتوں کو آگاہ کیاگیاہے کہ عراق اورشام میں دہشت گرد ی کی کارروائیوں میں ملوث تنظیم داعش نے پاکستان میں رابطوں کاآغازکردیاہے۔