مقبوضہ کشمیرکے علاقے کشتواڑ میں سبز ہلالی پرچم لہرادیے گئے
شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر ’’جیوے جیوے پاکستان‘‘، ’’ہم کیا چاہتے آزادی‘‘ اور ’’گو انڈیا گو‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
کشتواڑ قصبے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں ہزاروں افراد نے ایک ریلی نکالی، ریلی کے شرکا نے پاکستان کا پرچم لہرایا اور ''جیوے جیوے پاکستان''، ''ہم کیا چاہتے آزادی'' اور ''گو انڈیا گو'' کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
انھوں نے جموں و کشمیر سے مزید کسی تاخیر کے بغیر بھارتی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا، مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اور بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بھارت کی بڑھتی ہوئی غیر انسانی اور وحشیانہ کارروائیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کا فوری حل ناگزیر ہو چکا ہے، حریت رہنمائوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ ہٹ دھرمی ختم کرانے کیلیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک، آزادی پسند رہنماؤں اور تاجروں نے سری نگر کے علاقے قمر واری میں سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ سیلاب زدگان اور تاجروں کی بحالی میں مدد کریں، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سری نگر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور شہدا کو بہترین خراج عقیدت ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔
انھوں نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قرار دادوں کے تحت ہی حل کیا جا سکتا ہے۔