ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی دہشتگرد ی سے آج بھی خاتون سمیت 2 افراد شہید تعداد 12 ہوگئی

بھارتی فوج نے ہرپال سیکٹر کے گاؤں رڑکی میں 150 سے زائد مارٹر گولے فائر کئے


ویب ڈیسک October 09, 2014
بھارتی گولہ باری کے باعث اب تک 70 ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ 20 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی ہو چکے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے آج بھی ایک خاتون سمیت 2 افراد شہید ہوگئے جس سے 4 روز میں بھارتی ہٹ دھرمی کا نشانہ بننے والوں کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر گزشتہ کئی روز سے بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی بھارتی فوج نے ہرپال سیکٹر کے گاؤں رڑکی میں 150 سے زائد مارٹر گولے فائر کئے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ شہریوں کی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اِس کے علاوہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ رات سے اب تک نارووال کے علاقے سرگالہ میں فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز بھی بھارتی چارواہ اور ہرپال سیکٹرز پر پاکستان کی حدود میں واقع 3 دیہات پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی کی۔ ایک مارٹر گولا جانوروں کی حویلی میں گرنے سے 45 سالہ شخص شمس شہید اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ شکرگڑھ میں بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بننے والی طاہرہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی۔ بھارتی فوج کی چپراڑ سیکٹر میں بھی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 3 زخمی ہوئے، اسی طرح سجیت گڑہ سیکٹر میں بھی شدید فائرنگ کی گئی جہاں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز فائرنگ اور گولہ باری کے باعث اب تک 70 ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ 20 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی ہو چکے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پر وقفے وقفے سے بلا اشتعال فائرنگ جاری ہے جس کا بھرپورانداز میں جواب دیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں