شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملہ 4 افراد ہلاک

امریکی جاسوس طیاروں نے دتہ خیل کے علاقے لومان میں ایک گاڑی پر 2 میزائل فائر کئے

گزشتہ 5 روز میں شمالی وزیرستان میں 5 ڈرون حملوں میں اب تک 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

MULTAN:
میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے لومان میں ایک گاڑی پر 2 میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ڈرون حملے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل کیا جب کہ مقامی افراد نے حملے میں زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔


دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے ڈرون حملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ حملے ملکی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیئے ہیں، پاکستان پہلے ہی دہشتگردو ں کے خلاف کارروائی کررہاہے لہٰذا یہ ڈرون حملے غیر ضروری ہیں اور انہیں فوری طور پر بند کیاجاناچاہئے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز میں امریکی ڈرون طیاروں کا شمالی وزیرستان میں یہ پانچواں ڈرون حملہ ہے جس کے نتیجے میں اب تک 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ دو روز قبل بھی امریکی ڈرون طیاروں نے دتہ خیل کے علاقوں کنڈ غر اور کونسٹر میں گاڑی اور ایک گھر پر متعدد میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
Load Next Story