وزیراعظم نواز شریف میران شاہ پہنچ گئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے استقبال کیا

وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی جائی گی جب کہ وہ اگلے مورچوں پر موجود جوانوں سے بھی ملاقات کریں گے


ویب ڈیسک October 09, 2014
زیراعظم فو جیوں سے خطاب میں پالیسی بیان دیں گے اور آپریشن ضرب عضب کے دوران نقل مکانی کرنے والے افراد سے بھی ملاقات کریں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران پہنچ گئے جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کا استقبال کیا۔

ُپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم نواز شریف شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کے دورہ پر پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی جائی گی جب کہ وہ اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب زرائع کا کہنا ہے کہ میران شاہ میں دورہ کے موقع پر وزیراعظم فو جیوں سے خطاب میں پالیسی بیان دیں گے اور آپریشن ضرب عضب کے دوران نقل مکانی کرنے والے افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں