پی آئی اے کافرینکفرٹ اورایمسٹرڈیم روٹس بندکرنے کا بھی فیصلہ

پی آئی اے انتظامیہ نے شکاگوروٹ بندکرکے نیویارک کی پروازوں میں اضافہ کرنے کی ہدایت دیدی ہے۔


Staff Reporter September 28, 2012
پی آئی اے انتظامیہ نے شکاگوروٹ بندکرکے نیویارک کی پروازوں میں اضافہ کرنے کی ہدایت دیدی ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انتظامیہ نے فرینفکرٹ اورایمسٹرڈیم کاروٹس بھی بندکرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

جس کے بعد پی آئی اے انتطامیہ نے 2سال کے عرصے میں 7 منافع بخش روٹس بند کردیے، ان میں استنبول،گلاسکو، شکاگو، بارسلونا، اوسلو اورکولمبو بھی شامل ہیں معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے انتطامیہ اکتوبر میں کراچی سے فرینکفرٹ اورایمسٹرڈیم جانے والی پی آئی اے کی پروازوں کو بندکرنے کی ہدایت کردی۔

آئندہ ماہ فرینکفرٹ جانے والے وہ مسافرجنھوں نے ٹکٹ بک کرائے تھے ان کے ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کی ہدایت کردی گئی،ذرائع کے مطابق 21مارچ کو شکاگو سیکٹرپر قومی ائیرلائن کی آخری پروازچلائی گئی تھی، پی آئی اے انتظامیہ نے شکاگوروٹ بندکرکے نیویارک کی پروازوں میں اضافہ کرنے کی ہدایت دیدی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں