پشاور ایئرپورٹ پر غیر ملکی نائٹ فلائٹ آپریشن عارضی طور پر بند کردیا گیا

ایئرپورٹ سے ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کے دیگر آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں، حکام سول ایوی ایشن

پشاور ایئرپورٹ کو کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، ڈی جی سول ایوی ایشن، فوٹو:فائل

لاہور:
سول ایوی ایشن نے باچا خان ایئرپورٹ پر رات کے لیے غیر ملکی فلائٹ آپریشن عارضی طور پر بند کردیا ہے۔


ڈی جی سول ایوی ایشن ایئر مارشل (ر) محمد یوسف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ باچا خان ایئرپورٹ پر غیر ملکی پروازوں کا نائٹ آپریشن عارضی طور بند کردیا گیا ہے تاہم ایئرپورٹ سے ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کے دیگر آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے باچا خان ایئرپورٹ کو منتقل کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹس کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے 6 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی ہے جس سے ایئرپورٹ پر اسکینرز اور جدید آلات نصب کیے جارہے ہیں جبکہ ریڈار کمیونی کیشن اور ٹریفک کے نظام کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف اہلکاروں کو جدید ہتھیار فراہم کررہے ہیں کیونکہ ایئرپورٹ کی سکیورٹی کی بنیادی ذمہ داری اے ایس ایف کی ہوتی ہے۔
Load Next Story