تحریک انصاف کے رکن اسمبلی جاوید نسیم کا ’’ گو خٹک گو‘‘ مہم کا اعلان

پارٹی کے اہم عہدوں پر فصلی بٹیرے بیٹھے ہیں اور ہم انہیں تحریک انصاف کو تباہ نہیں کرنے دیں گے، جاوید نسیم


ویب ڈیسک October 09, 2014
پرویز خٹک اپنے حلقے میں سڑک پر کروڑوں روپے لگا سکتے ہیں تو میرے حلقے میں کیوں نہیں ، رکن خیبرپختونخوا اسمبلی جاوید نسیم، فوٹو؛فائل

KARACHI: تحریک انصاف کے رکن اسمبلی جاوید نسیم نے اپنے ہی وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف'' گو خٹک گو '' مہم کا آغاز کردیا۔

پشاور کے علاقے یکہ توت میں تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی جاوید نسیم نے کہا کہ میری لڑائی صرف اپنے حلقے کے لیے نہیں بلکہ پورے پشاور کے لیے ہے اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں لیکن لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں پرویز خٹک کےساتھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک اپنے حلقے میں سڑک پر کروڑوں روپے لگا سکتے ہیں تو میرے حلقے میں کیوں نہیں جبکہ میرے حلقے کے لوگ صاف پانی نہ ہونے کے باعث بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

جاوید نسیم نے پرویز خٹک کے خلاف ''گو خٹک گو'' مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اہم عہدوں پر فصلی بٹیرے بیٹھے ہیں اور ہم انہیں تحریک انصاف کو تباہ نہیں کرنے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔