بھارتی جارحیت بند کردے اگر ہم نے جواب دیا تو وہ اپنا زخم چاٹتا رہے گا شہبازشریف

ہمیں دنیا میں امن کا پیغام دینا ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک October 09, 2014
ہماری فوج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے، شہبازشریف، فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو کمزور نہ سمجھے اور فوری جارحیت بند کردے اگر ہم جواب دیں گے تو وہ اپنے زخم چاٹتا رہے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی سی ایم ایچ میں عیادت کی اور امدادی چیک تقسیم کیے جبکہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پر امن شہریوں پر بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے، ہمیں دنیا میں امن کا پیغام دینا ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ہماری فوج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے اور پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے ہمارے عوام بھارت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ہیں اس لیے بھارت فوری طور پر جارحیت بند کردے اگر ہم جواب دیں گے تو وہ اپنا زخم چاٹتا رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔