پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج دبئی میں کھیلا جائے گا

پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 4 بجے شروع ہوگا جبکہ سیریز میں آسٹریلیا کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔


ویب ڈیسک October 09, 2014
قومی ٹیم کو سیریز بچانے کے لئے دبئی میں کھیلا جانے والا میچ جیتنا ضروری ہے۔ فوٹو؛فائل

لاہور:

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور اہم میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا جب کہ آسٹریلیا کو پہلے ہی سیریز 0-1 کی برتری حاصل ہے۔


واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد زخموں سے چور قومی ٹیم کو پہلے ون ڈے میں بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑا، دبئی میں کھیلا جانے والا میچ انتہائی اہم ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم کو سیریز میں واپسی کے لئے یہ میچ جیتنا لازمی ہے بصورت دیگر کینگروز سیریز 0-2 سے اپنے نام کرکے گرین شرٹس کا ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز جیتنے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیں گے۔


دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز بچانے کا آج آخری موقع ہے اور امید ہے کہ میچ جیت کر سیریز میں واپس آجائیں گے تاہم اس کے لئے کھلاڑیوں کو غلطیاں دہرانے سے گریز کرنا ہوگا۔


واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں گرین شرٹس کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 93 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔