علما فرقہ ورانہ فسادات کی سازش ناکام بنائیں آفاق احمد

کراچی میں3دنوںکے دوران36بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے


Express Desk September 28, 2012
کراچی میں3دنوںکے دوران36بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے۔ فوٹو فائل

مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی میں پچھلے تین دنوں کے دوران36بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں سیاسی مفادات کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے معصوم شہریوں کا خون بہایا جارہاہے

ہنستے بستے خاندانوں میں صف ماتم بچھائی جارہی ہے مگر افسوس کہ کراچی میںاب تک قانون حرکت میں نہیں آیا، آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں پولیس اوررینجرز چھوٹے موٹے جرائم میں ملوث عناصر کو گرفتار کررہی ہے مگر جو دہشت گرد عناصر شہر میںمعصوم اور بے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں۔

انھیں گرفتار نہیں کیا جارہاجو کہ عوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے، چیئرمین آفاق احمد نے ذاکرین اور علماسے اپیل کی کہ وہ کراچی میں فرقہ ورانہ فسادات کرانے کی سازش کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں