کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائی ٹارگٹ کلر سمیت 5 ملزمان گرفتار

میٹروول میں کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک October 09, 2014
جمن شاہ پلاٹ کے قریب لیاری گینگ وار کے کارندوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارکر 2ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا، ترجمان رینجرز فوٹو؛ فائل

رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کےعلاقے میٹروول میں کارروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جب کہ گرفتار ملزمان میں ایک ٹارگٹ کلر بھی شامل ہے جو قتل کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔ رینجرز نے جمن شاہ پلاٹ کے قریب لیاری گینگ وار کے کارندوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا جہاں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان جرائم کی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔