ہمیں ماضی کے جھروکوں سے باہر نکلنا ہوگا مہیش بھٹ
پاک بھارت فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے جیسے کام کی مزید ضرورت ہے، مہیش بھٹ
بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے کہاہے کہ فلم میں نئے آئیڈیاز کو شامل کرنا اور مکمل میسج پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
اب ایک ہی طرح کی کہانی پر مبنی فلمیں نہیں بنائی جا رہیں بلکہ لوگ انڈسٹری میں محنت اور لگن کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بہت اچھی فلمیں بنی ہیں' ہم نے بہت معیاری کام بھی کیاہے اور دیکھا بھی ہے مگر ہمیں ماضی کے جھروکوں سے باہر نکلنا ہوگا ورنہ وقت آگے نکل جائیگا اور ہم پیچھے رہ جائینگے۔
ایک سوال کے جواب میں مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کے فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرکے میں نے کچھ پراجیکٹ کرنیکی کوشش کی جسے بھارت اور پاکستان کے عوام نے پسندکیا' اسی انداز کے کام مزید کرنے ضرورت ہے۔