زرمبادلہ کے ذخائر 19 کروڑ کے اضافے سے 134 ارب ڈالر ہوگئے

3 اکتوبر کو ختم ہفتے میں سرکاری ذخائر 24.7 کروڑ بڑھ کر8.86 ارب ڈالر رہے


Business Reporter October 10, 2014
ملٹی، بائی لٹرل ودیگر ذرائع سے 48.4 کروڑ ملے، 13.3 کروڑ کی ادائیگیاں کیں، اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

ISLAMABAD: زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں 19 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 13 ارب 40 کروڑ 8 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 3 اکتوبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 40 کروڑ 8 لاکھ ڈالر رہی جس میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی مالیت 8 ارب 85 کروڑ 72 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 4 ارب 54 کروڑ 36 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی مالیت میں 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب 61 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب 85 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے، زیرتبصرہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ملٹی لٹرل، بائی لٹرل اور دیگر ذرائع سے مجموعی طور پر48 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جن میں کولیشن سپورٹ فنڈ کے 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بھی شامل ہیں، اسی ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک نے 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے بیرونی قرضے اور آفیشل پے منٹ کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں