نارتھ کراچی اورسرجانی میں آپریشن 17افراد گرفتار اسلحہ برآمد

رینجرز نے مکینوں کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی، خواتین اور بچے پریشان


Staff Reporter September 28, 2012
رینجرز نے مکینوں کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی، خواتین اور بچے پریشان

پاکستان رینجرز سندھ نے نارتھ کراچی کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ایک بنگلے پر چھاپہ مار کر 2 افراد کو حراست میں لے کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے سرجانی سمیت دیگر علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی واقعات کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی اور لیاری ایکسپریس وے سمیت ملحقہ علاقوں میں رینجرز کی جانب سے بدھ کی رات کو محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران 15 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

سرجانی ٹاؤن میں رینجرز کے آپریشن کے دوران شادی اور دیگر کام کاج سے آنیوالے درجنوں شہریوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ان کو محاصرہ کیے جانیوالے علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں دی ،خواتین اوربچوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |