محکمہ تعلیم نے 35 کالجوں میں براہ راست داخلوں کی اجازت دیدی

داخلے مختلف شعبہ جات میں دیے جائیں گے، اجازت داخلوں کی تکمیل کے بعد نشستیں خالی رہ جانے کے باعث دی گئی


Staff Reporter October 10, 2014
داخلے مختلف شعبہ جات میں دیے جائیں گے، اجازت داخلوں کی تکمیل کے بعد نشستیں خالی رہ جانے کے باعث دی گئی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ISLAMABAD: محکمہ تعلیم نے مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت انٹرکے داخلوں کی تکمیل کے بعدنشستیں خالی رہ جانے والے35سرکاری کالجوں میں طلبہ وطالبات کوبراہ راست داخلوں کی اجازت دیدی جومختلف فیکلیٹیزمیں داخلے حاصل کرسکیں گے اوروہاں داخلوں کااختیارمتعلقہ پرنسپلز اورانچارجز کودے دیاگیاہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹرجنرل کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹرناصرانصارکی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت کراچی کے گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اورنگی ٹاؤن ساڑھے 11، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج ابراہیم حیدری، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج شاہ فیصل کالونی،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج لانڈھی مل ایریا،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج میٹروول سائٹ ،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج لیاقت آباد کے ایم سی پارک سندھی ہوٹل،گورنمنٹ انٹرگرلز کالج لیاری،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلدیہ ٹاؤن،دخترمشرق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جمشید روڈ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو گورنمنٹ گرلز کالج منظورکالونی،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج قصبہ کالونی،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اورنگی سیکٹر 11 سی، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج سرجانی ٹاؤن، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج صفورا گوٹھ،جام محمد بروہی گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج گلشن معمار،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج پاک کالونی،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اورنگی 7سی،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اورنگی ڈھائی،

گورنمنٹ ڈگری آرٹس اینڈ کامرس کالج سی ون ایریاملیر،لیاقت گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج ملیر،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بفرزون،گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج کنکر گڈاپ، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج سرجانی ٹاؤن، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج منگوپیر،گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج بلدیہ ٹاؤن،گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج مراد میمن گوٹھ،گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج شمس پیربابابھٹ،گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج جنگل شاہ کیماڑی، گورنمنٹ ڈگری آرٹس اینڈ کامرس کالج لیاری،شہید ذوالفقار علی بھٹوگورنمنٹ بوائز کالج بہار کالونی، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج سائٹ،گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج آصف آباد، گورنمنٹ حاجی عبداللہ ہارون کالج،قائد ملت گورنمنٹ کالج لیاقت آباد اورگورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج ملیر میں براہ راست داخلوں کے لیے طلبہ درخواست دے سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں