یمن میں 2 خودکش حملے 20 فوجیوں سمیت 67 افراد ہلاک
دارالحکومت صنعا کے التحریر اسکوائر میں شیعہ باغیوں کے حامی مظاہرے کی تیاری کر رہے تھے کہ خودکش بمبار نے دھماکا کر دیا
یمن کے دارالحکومت میں خودکش حملے میں4 بچوں سمیت47 افراد ہلاک اور75 زخمی ہوگئے جبکہ ایک اور خودکش حملے میں20 یمنی فوجی مارے گئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت صنعا کے التحریر اسکوائر میں شیعہ باغیوں کے حامی ایک مظاہرے کی تیاری کر رہے تھے کہ خودکش بمبار نے زور دار دھماکاکر دیا، مرنے والوں میں4 بچے بھی شامل ہیں۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے دھماکا خیزمادے سے لیس ایک بیلٹ کمر کے گرد باندھ رکھی تھی۔
دریں اثنا جنوب مشرقی علاقے مکلا میں ایک اور خودکش حملے میں 20 یمنی فوجی ہلاک ہو گئے۔ ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار کو فوجی چیک پوسٹ کے قریب زور دار دھماکے سے اڑا دیا جس میں20 فوجی ہلاک ہوگئے۔ دھماکے میں ایک ٹینک اور 2 فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
دوسری طرف سخت مخالفت سامنے آنے کے بعد نامزد یمنی وزیراعظم احمد بن مبارک نے عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔