کراچی میں کچی شراب پینے سے مزید 2 افراد ہلاک تعداد 32 ہو گئی

کچی شراب پینے کے باعث مرنے والوں میں سے بیشتر کا تعلق لانڈھی اور کورنگی سے ہے۔

چی شراب کے معاملے پر غفلت برتنے پر 5 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور 2 ڈی ایس پیز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں کچی شراب پینے سے مزید 2 افراد کی ہلاکت کے بعد سستے نشے کے ہاتھوں اپنی جان گنوانے والوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کی انچارچ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ آج بھی کچی شراب سے متاثرہ 5 افراد کو اسپتال لایا گیا جس میں سے 2 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ کچی شراب سے مجموعی طور پر اب تک 32 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ کچی شراب پینے کے باعث مرنے والوں میں سے بیشتر کا تعلق لانڈھی اور کورنگی سے ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے کچی شراب کے معاملے پر غفلت برتنے پر لانڈھی، کورنگی، زمان ٹاؤن، شاہ لطیف ٹاؤن اور شرافی گوٹھ کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا ہے جب کہ 2 ڈی ایس پیز کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story