ورکنگ باؤنڈری پرجاری کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی اسحاق ڈار

پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا پر امن حل چاہتا ہے، وزیر خزانہ


ویب ڈیسک October 10, 2014
پاک بھارت مثبت تعلقات سے خطے میں اقتصادی ترقی کا دور شروع ہو گا، اسحاق ڈار۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی۔


واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، پاکستان اور بھارت کےدرمیان مسئلہ کشمیرسمیت تمام تنازعات پر امن طور طریقے سے حل ہونے چاہییں، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئئے۔


اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نئی بھارتی حکومت کے ساتھ ہر سطح پر کام کرنے کو تیار ہے، پاک بھارت مثبت تعلقات سے خطے میں اقتصادی ترقی کا دور شروع ہو گا، بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر امن طور پر حل ہونے چاہییں تاکہ اقتصادی، تجارتی تعلقات متاثر نہ ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں