پاکستان نے کنٹرول لائن پر جارحیت کے بھارتی الزامات مسترد کردیئے

بھارت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، ورکنگ باؤنڈری اورایل او سی پرصورتحال کا جواب دے رہے ہیں،ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک October 10, 2014
اقوام متحدہ کا گروپ معاملے کی تحقیقات کے لئے موجود ہے بھارت اسے تحقیقات کی اجازت دے، ترجمان دفتر خارجہ فوٹو؛فائل

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر دراندزای اور بلااشتعال فائرنگ کے بھارتی الزامات مسترد کردیئے۔


ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر دراندازی اور بلااشتعال فائرنگ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا درست نہیں جبکہ بھارت مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، پاکستان نے ایل او سی پر فائرنگ شروع نہیں کی اور ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر صورتحال کا صرف جواب دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری لائن آف کنٹرول کی صورت حال دیکھ رہی ہے جبکہ اقوام متحدہ کا مبصر گروپ معاملے کی تحقیقات کے لئے موجود ہے بھارت اسے تحقیقات کی اجازت دے۔


ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کی وکالت کرتا رہے گا اور کنٹرول لائن پر فائرنگ کرکے پاکستان کو مذاکرات کی میز پر نہیں لایا جاسکتا۔


واضح رہے کہ بھارت نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر غیر اعلانیہ جنگ چھیڑ دی ہے جبکہ کئی روز سے جاری بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 13 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں