گستاخانہ فلم کیخلاف جمعیت المشائخ کی ریلی

حیدرآباد: گستاخانہ فلم کیخلاف جمعیت مشائخ اہلسنت کی ریلی کے دوران مظاہرین نعرے لگا رہے ہیں


Numainda Express September 28, 2012
حیدرآباد: گستاخانہ فلم کیخلاف جمعیت مشائخ اہلسنت کی ریلی کے دوران مظاہرین نعرے لگا رہے ہیں فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

KARACHI: گستاخانہ فلم کے خلاف جمعیت المشائخ اہلسنت پاکستان نے احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ۔

جہاں شرکا نے مظاہرہ کیا۔ پیر سید غلام جیلانی شاہ ، پیر الحاج گلشن الٰہی، سید علم الدین شاہ، صاحبزادہ حافظ محمود القادری ودیگر نے گستاخانہ فلم کو مسلمانوںکے جذبات سے کھیلنے کی سازش قرار دیا۔

مذکورہ فلم سے دنیا کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کی اشیاء کا بائیکاٹ کیا جائے اور امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |