اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ایک پاکستانی فوجی افریقی ملک بینگوئی میں شہید آئی ایس پی آر

وسطی افریقہ ری پبلک بینگوئی میں شرپسندوں کے حملے میں فوجی فہد افتخار شہید ہوا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 10, 2014
عالمی امن کے لئے اب تک 141 جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں ، آئی ایس پی آر فوٹو؛ فائل

RAWALPINDI:

جمہوریہ وسطی افریقہ میں فسادات کے دوران اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں شامل ایک پاکستانی فوجی شہید ہوگیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز وسطی افریقی ری پبلک بینگوئی میں شرپسندوں کی جانب سے امن مشن پرحملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پاکستانی فوجی فہد افتخار شہید ہوگئے جبکہ عالمی امن کے لئے اب تک 141 جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں۔


اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں گذشتہ ماہ سے تعینات غیرملکی فوجیوں کا یہ پہلا جانی نقصان ہے، مشن کے سربراہ باباکار گائی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمہوریہ وسطی افریقہ میں موجود فوجیوں پرحملہ کرنے والے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔


واضح رہے کہ جمہوریہ وسطی افریقہ میں شامل پاکستانی اہلکار کی شہادت کا واقعہ ایسے وقت پیش آیا کہ جب مالی میں تعینات امن مشن کی سیکیورٹی کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا جبکہ وہاں مختلف حملوں میں جولائی سے اب تک امن فورسز کے 31 فوجیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں