ملک میں عام انتخابات کا فیصلہ ہم اور حکومت کریں گے آصف زرداری
نوازشریف میرانشاہ کا دورہ کرنےوالے پہلے وزیراعظم نہیں ذوالفقاربھٹو اوربینظیربھٹو بھی یہاں کا دورہ کرچکے ہیں،سابق صدر
پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ سسٹم کو عدم استحکام سے دوچار کرنے دینا نہیں چاہتے جبکہ بطور اپوزیشن ہم اور حکومت فیصلہ کریں گے کہ عام انتخابات کب ہوں گے۔
لاہور میں آصف زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی سرگودھا ڈویژن کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ جن لوگوں نے موجودہ پریشر بنایا ان کا کام ہوگیا ہے اب احتجاج اور دھرنے والے گھروں کو جائیں جبکہ ملک میں انتخابات کب ہوں گے اس کا فیصلہ ہم اور حکومت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں بال ٹیمپرنگ نہ کی جائے ہم سسٹم کو عدم استحکام سے دوچار کرنے دینا نہیں چاہتے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف میران شاہ کا دورہ کرنےوالے پہلے وزیراعظم نہیں ہیں کیونکہ 1976 میں ذوالفقار بھٹو نے میران شاہ کا دورہ کیا اور 1996 میں بے نظیر بھٹو بھی میران شاہ گئیں جہاں دونوں رہنماؤں نے وہاں کے عوام سے بھی ملاقات کی اس لیے کسی بھی معاملے پر حقائق درست رکھے جائیں اور تاریخ مسخ نہ کی جائے۔