ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 3 روز تک موسم گرم اور خشک رہے گا محکمہ موسمیات

سورج نے کراچی ، میرپور خاص اور مٹھی میں آگ برسائی اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا


ویب ڈیسک October 10, 2014
سب سے زیادہ گرمی بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اورسندھ کے چھور میں پڑی جہاں درجہ حرارت42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر جاری ہے اور آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران بھی بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ، ملک میں آج سب سے زیادہ گرمی بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اورسندھ کے چھور میں پڑی جہاں درجہ حرارت42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،سندھ کے دیگرشہروں میرپور خاص اور مٹھی میں سورج پورا دن آگ برساتارہا اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جبکہ ٹھٹھہ میں 40 اور حیدرآباد میں پارہ 39 پر رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں