عام انتخابات وقت پر ہونگے نگراں حکومت 18 مارچ کو بنے گی قمر کائرہ

عدالتی فیصلہ منظور لیکن دہری شہریت والوں کو قانون سازی سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے


News Agencies/Numainda Express September 28, 2012
عدالتی فیصلہ منظور لیکن دہری شہریت والوں کو قانون سازی سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

KARACHI: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

18مارچ2013 پارلیمنٹ اور حکومت کی مدت کی تکمیل کی تاریخ ہے۔ اتفاق رائے سے نگران حکومت بھی تشکیل پائے گی بصورت دیگر آئینی طریقہ کار موجود ہے۔ بیوروکریسی اور سیکیورٹی اداروں میں دہری شہریت والے بیٹھ کر کام کریں لیکن قانون سازی نہ کریں یہ معاملہ سمجھ سے باہر ہے۔ الیکشن کمیشن کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو منتخب کرنے کا حق نہ دینا آئین اور عدلیہ کے فیصلے کے تحت ہمیں قبول ہے۔

لیکن میری ذاتی رائے میں یہ سوال اٹھتے ہیں کہ انھیں قانون سازی کا حق تو نہیں دیتے لیکن کیا انھیں ان پر عملدرآمد کا اختیار، پاکستان کی بیوروکریسی میں بیٹھنے، عدلیہ میں بیٹھ کر فیصلے کرنے، ملک کی سکیورٹی ایجنسیوں کے اندر بیٹھ کر کام کرنے اور ملک کے جوہری پروگرام کے اندر کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے؟۔دہری شہریت والے عدلیہ، جوہری اثاثوں کے اداروں اور دفترخارجہ میں بیٹھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |