خواہش ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کے ہمراہ امن کا نوبل انعام وصول کروں ملالہ

پاکستان اوربھارت کو امن کا مشترکہ انعام ملنا محبت کا پیغام ہے اسی لئے دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ امن کے ساتھ آگے بڑھیں


ویب ڈیسک October 10, 2014
پاکستان کے عوام نہ دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں اورنہ ہی کسی دہشت گردتنظیم کو بلکہ وہ امن پسند لوگ ہیں اور امن چاہتے ہیں۔،ملالہ فوٹو:فائل

پاکستان کی کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے پاکستان اور بھارت کو امن کا مشترکہ انعام ملنا محبت کا پیغام ہے اسی لئے دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ امن کے ساتھ آگے بڑھیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ کہ بطور پاکستانی امن کا نوبل انعام حاصل کرنا میرے لئے بہت بڑا اعزازہے اوریہ انعام حاصل کرنے پر وہ اپنے والد اور خاندان کی شکرگزار ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ سوات میں طالبان کی وجہ سے لڑکیاں اسکول نہیں جاسکتی تھیں لیکن میں نے اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھائی اور ان کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا کیوں کہ میں تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھی اور میرا دنیا کے تمام بچوں کو بھی یہی پیغام ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھائیں۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ سرحد پر ہونے والے واقعات نہایت افسوس ناک ہیں، پاکستان اور بھارت کو امن کا مشترکہ انعام ملنا محبت کا پیغام ہے اسی لئے دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ امن کے ساتھ آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ جب وہ نوبل انعام وصول کریں تو پاک بھارت وزرائے اعظم ان کے ہمراہ ہوں۔ ملالہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نہ دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں اورنہ ہی کسی دہشت گردتنظیم کو بلکہ وہ امن پسند لوگ ہیں اور امن چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |