فاروق ستارکی ہلیری کلنٹن سے نیویارک کے ہوٹل میں ملاقات

ملاقات میں پاکستان اورامریکاکے تعلقات،امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا

ملاقات میں پاکستان اورامریکاکے تعلقات،امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا

متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنونیرو وفاقی وزیر سمندر پارپاکستانیز ڈاکٹر فاروق ستار نے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے نیویارک کے مقامی ہوٹل میںملاقات کی۔


ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات،پاکستان کو درپیش چیلنجز، امن وامان کی صورتحال اور خطے میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان کودرپیش مذہبی انتہا پسندی،دہشت گردی جیسے مسا ئل پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عوام اور اس کی سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوںکو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے۔

انھوںنے امید ظاہر کی کہ امریکی حکومت پاکستان کی معیشت کی بہتری،کاٹیج انڈسٹری ، انرجی سیکٹر بالخصوص خصوصا تعلیم و صحت کے شعبوں میںخصوصی تعاون فراہم کرے گی۔اس مو قع پر ہلیری کلنٹن نے پاکستان اور امریکاکے تعلقات کی بہتری کے لیے ڈاکٹر فاروق ستار کی تجویزکوسراہتے ہوئے اس سے مکمل اتفاق کیا۔
Load Next Story