ایف بی آر نے نان فائلر افسران کی فہرست سینیٹ سیکریٹریٹ کو ارسال کردی

وفاقی حکومت کی جانب سے فہرست پیر کو سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان

ممبر، کلکٹر سمیت 60 افسروں کے نام شامل، 3 سال سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی طرف سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس افسران کی فہرست سینیٹ کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کے لیے وزارت خزانہ کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ایف بی آر کے 60 افسروں کی فہرست سینیٹ سیکریٹریٹ کو بھجوادی ہے۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب فہرست کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں ایف بی آر کے ممبر، کلکٹرز، کمشنرز، ایڈیشنل کلکٹرز، سیکنڈ سیکریٹریز سمیت دیگر اہم افسران شامل ہیں۔ دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وزارت خزانہ کی ہدایت پر سینیٹر صغریٰ امام کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پوچھے گئے سوال پر سینیٹ سیکریٹریٹ کو بھجوائے جانے والے جواب میں بتایا کہ ٹیکس کلکٹنگ اتھارٹی کے افسران ہونے کے باوجود انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ان افسروں کا 100 فیصد بنیادی تنخواہ کے برابر ملنے والا کارکردگی الاؤنس بند کردیا گیا ہے، اگر اس کے باوجود انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے تو ان کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


دستاویز کے مطابق یہ وہ افسران ہیں جو قابل ٹیکس تنخواہ رکھنے کے باوجود گزشتہ 3 سال سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرارہے، فہرست میں ایف بی آر افسران کے نام اور عہدوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے افسران میں ایف بی آر کے گریڈ 21 کے ممبر خالد محمودٹو،گریڈ 20 کے کلکٹر عبد الرشید شیخ، گریڈ 20 کے کمشنر محمد شریف اعوان کے علاوہ گریڈ 17 تا 19 کے افسران میں ایڈیشنل کلکٹر ثاقب اللہ خان، کمشنر آر ٹی او ایبٹ آباد عارف حیدر اورکزئی، ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو لاہور لیلیٰ غفور، ایڈیشنل کلکٹر ایم سی سی پشاور ملک کامران اعظم خان، ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او ٹو لاہور رشید حسین جمالی، امتیاز علی سولنگی، محمد مصطفیٰ کمال، حسن سردار، رباب سکندر، فراست علی شاہ، ابو نصر شجاع اکرم، الف جان آفریدی، ہارون اسلام، سید مظہر حسین شاہ، عبدالحفیظ فرزانہ الطاف، نورین اشرف، فضا بتول، طیب محمود، طاہر حبیب چیمہ، محمد نذیر احمد رضوی، احمد عفان، محمد بابر چوہان، اشفاق احمد، محمد یوسف، سمیرا محمود قاضی، بصیرت ممریز، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ،محمد ارشد، عبد الحمید ابڑو، غلام قادر چاند، ڈاکٹر ساجد حسین آرائیں، ظفر رفیق صدیقی، راحیلہ بدر، یوسف علی خام مگسی، مامون معظم، خاور، سید عمران سجاد بخاری، عبدالقادر شیخ، یاسمین فاطمہ، قدیر احمد، سعدیہ نوری، ذر خان، عبیداللہ ندیم خان آفریدی، ہما احمد، محمد ارسلان مجید رانا، ایاز محمود بٹ، محمد شہزاد خان، چوہدری عبدالغفور، عبدالرشید، سید طلحہٰ سلمان، رفیع اللہ بنگش، مشتاق علی تونیو، ساجد علی بلوچ، وجیح جمال، احمد سعید اور فرخ بشیر شامل ہیں۔
Load Next Story