مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے 090 فیصد کا اضافہ
عید کے باعث ٹماٹر کی اوسط قیمتیں 32 فیصد بڑھ کر 104 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئیں
ملک میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.90 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 7.22 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق9 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 8 ہزار روپے تک ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں 0.86 فیصد، 12 ہزار تک کمانے والوں کے لیے 0.89 فیصد، 18 ہزار روپے تک کمانے والوں کے لیے0.92، 35 ہزار روپے تک کمانے والوں کے لیے 0.93 اور 35 ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں 0.88 فیصد کا ہفتہ وار اضافہ ہوا، اس دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں 31.81 فیصد ہوا جس کے نتیجے میں ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 79.02 روپے سے بڑھ کر 104.16 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹماٹر کی طلب میں اضافہ دیکھاگیا تھا۔ گزشتہ ہفتے زندہ مرغی، ماچس، ایل پی جی، آلو، سرخ مرچ پسی ہوئی کھلی، دال مسور، انڈے، گائے کے پکے ہوئے گوشت کی پلیٹ، پکی ہوئی دال کی پلیٹ، آٹے، لانگ کلاتھ، دہی، ویجیٹبیل گھی کھلااور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھاگیا جبکہ 9 اشیا بشمول پیاز، دال مونگ، گڑ، دال چنا، لہسن، پکانے کاتیل (ٹن)، دال ماش، چینی اور باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں کمی ہوئی، اس کے علاوہ 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔