پی آئی اے کا فضائی آپریشن خطرے میں پڑنے کا خدشہ

ادائیگیاں نہ کی گئیں تو کپتان احتجاج کی آخری حد تک جاسکتے ہیں، پالپا


Staff Reporter October 11, 2014
کپتانوں کو غلط اقدامات سے روکا لیکن اب پانی سر سے گزرچکا ہے، پالپا۔ فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز میں کاک پٹ کریوکو6 ماہ سے ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث فضائی آپریشن خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہوگیا ہے۔

پالپا کے صدر عامر ہاشمی نے کہا ہے کہ کاک پٹ کریو کو گزشتہ 6 ماہ سے ادائیگیاں نہیں کی گئیں، اب پالپا نے کپتانوں سے کہہ دیا ہے کہ ان کی مرضی ہے کہ جہاز اڑائیں یا نہ اڑائیں، کپتانوں کو غلط اقدامات سے روکا لیکن اب پانی سر سے گزرچکا ہے، ڈیڈ لائنزکے باوجود50 فیصد ادائیگیاں نہیں کی گئیں ، ادائیگیاں نہ کی گئیں تو کپتان احتجاج کی آخری حد تک جاسکتے ہیں۔

اس سلسلے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ترجمان نے ایکسپریس کو بتایا کہ جمعے کو رات گئے تک پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے درمیان مذاکرات جاری رہے، انتظامیہ نے پالپا کے کچھ مطالبات بھی تسلیم کرلیے تاہم پالپا کاکہنا ہے کہ پائلٹ اور کاک پٹ کریوکے باقی الاؤنسزکی جلد ہی ادائیگی کردی جائے، فضائی آپریشن جمعے کی رات تک معمول کے مطابق جاری رہا ، انتظامیہ نے اس حوالے سے ہفتہ کو اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں