پاکستان کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹوزرداری ہوں گےرحمان ملک
جب بھی انتخابات ہوں گے تو لوگ دیکھ لیں گے پیپلز پارٹی کتنی اکثریت حاصل کرتی ہے، سابق وزیر داخلہ
لاہور:
پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کہتے ہیں کہ پاکستان کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹوزرداری ہوں گے۔
لاہور ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے صدر دفاتر اسلام آباد کے موجود کنٹینرز ہیں اور اب مستقبل میں ہمیں کنٹینرز فورس بنانا پڑے گی۔ اگر دھرنے ختم ہوجاتے تو ملتان میں 8 افراد نہ مرتے، اس واقعے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے وہ عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس کی پارٹی کے اندر بھی تحقیقات کرائیں، اس بات کی تفتیش ہونی چاہیئے کہ ملتان میں پیش آنے والےاندوہناک واقعے میں حکومت کی غفلت تھی یا تحریک انصاف کی کوتاہی کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا، جو بھی ذمہ دار ثابت ہواس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
رحمان ملک نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی کی سیاست کا محورعوام ہیں،ہم کسی فرد کے ساتھ نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ نواز شریف کی حکومت اپنے 5 سال پورے کرے اور آصف زرداری بھی وسط مدتی انتخابات کی حمایت نہیں کرتے، پاکستان کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹوزرداری ہوں گے، جب بھی انتخابات ہوں گے تو لوگ دیکھ لیں گے پیپلز پارٹی کتنی اکثریت حاصل کرتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کو مل کرکام کرنا چاہئے، الطاف حسین اچھے انسان ہیں وہ معاملے کو ٹھنڈا رکھنا چاہتے ہیں،سیاست میں کسی کوبیان دینےسےنہیں روکا جاسکتا۔