پشاور میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس مرض میں مبتلا بچوں کی تعداد 206 ہوگئی

پولیو کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے پاکستانیوں پر بیرون ملک سفر سے پہلے انسداد پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دے رکھی ہے


ویب ڈیسک October 11, 2014
رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں برس کے دوران اس موذی مرض میں مبتلا بچوں کی تعداد 206 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے ہریانہ میں 22 ماہ کی فضا اور ارمڑ میں 7 سالہ یعقوب میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دونوں بچوں کو انسداد پولیو ویکسی نیشن کی ایک بھی خوراک نہیں دی گئی تھی۔ نئے پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں اس موذی مرض میں مبتلا بچوں کی تعداد 206 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ پولیو کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے پاکستانیوں پر بیرون ملک سفر سے پہلے انسداد پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دے رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں