گزشتہ برس ترقی کی شرح 4 فیصد رہی جو موجودہ سال بڑھ کر 5 فیصد تک پہنچ جائے گی اسحاق ڈار

احتجاج اوردھرنوں کی وجہ سےبعض شعبوں میں شرح نمومتاثر ہوئی اورملک میں 2 ارب 60 کروڑ ڈالرکی آمد میں تاخیرہوئی،وزیرخزانہ


ویب ڈیسک October 11, 2014
پاکستان کے جوہری اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔، اسحاق ڈار کا امریکی یونیورسٹی میں خطاب فوٹو: پی آئی ڈی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس ترقی کی شرح 4 فیصد رہی جو موجودہ سال بڑھ کر 5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

امریکی شہر واشنگٹن کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اسکول آف ایڈوانس انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اساتذہ اور طلبا سے خظاب کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان میں گزشتہ برس ترقی کی شرح 4 فیصد رہی جو موجودہ سال بڑھ کر 5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ عالمی بینک اور آئی ایم ایف سمیت بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے امکانات پر اعتماد کا اظہار کیاہے، اس کے علاوہ مالیاتی درجہ بندی کے ادارے موڈی نے بھی پاکستان کی معیشت منفی سے مثبت اقتصادی اشاریوں کی جانب گامزن رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی وجہ سے بعض شعبوں میں شرح نمو متاثر ہوئی اور ملک میں 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کی آمد میں تاخیر ہوئی، اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی جانب سے 55 کروڑ ڈالر کی قسط کے اجرا میں بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان تمام مسائل کے باوجود پاکستان مجموعی ملکی پیداوار میں ترقی کی شرح برقرار رکھے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں