کراچی میں جائیداد کے تنازع پر مقدمہ لڑنے والی سوتیلی بہنیں احاطہ عدالت میں ہی گتھم گتھا ہوگئیں

لڑائی کے دوران پولیس اور عدالتی عملہ بھی موجود تھا لیکن کوئی بھی ان کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے کو تیار نہ تھا


ویب ڈیسک October 11, 2014
زیادہ شور شرابے کے بعد جنگ پر سٹی کورٹ میں موجود دیگر لوگوں نے انہیں علیحدہ کرایا فوٹو: ایکسپریس نیوز

سٹی کورٹ میں جائیداد کی ملکیت کے تنازع پر پیشی کے لئے عدالت آنے والی سوتیلی بہنیں احاطے میں ہی گتھم گتھا ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک شخص کی 2 بیویوں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے جائیداد کی ملکیت کے لئے سٹی کورٹ میں قانونی جنگ جاری ہے اور آجز کیس کی سماعت کے موقع پر دونوں سوتنیں اور ان کی بیٹیاں عدالت پہنچیں جہاں خواتین نے پہلے پہل تو ایک دوسرے کو جلی کٹی سنانا شروع کی اور پھر بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

خواتین کی لڑائی کے دوران پولیس اور عدالتی عملے کے علاوہ سائلین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی لیکن کوئی بھی ان کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے کو تیار نہ تھا تاہم زیادہ شور شرابے کے بعد سٹی کورٹ میں موجود دیگر افراد نے انہیں علیحدہ کرایا اور پولیس انہیں متعلقہ تھانے لے گئی جہاں سے انہیں رہا کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں