دوران حج موت کی خواہش کا اظہارکرنے والی لڑکی ارکان پورے ہوتے ہی انتقال کرگئی

بیٹی کا موبائل پر میسج کآیا ابو میری پیدائش بھی حج کے دنوں میں ہوئی اور خواہش ہے کہ موت بھی حج کے دنوں میں آئے،والد


ویب ڈیسک October 11, 2014
لوگ جب تعزیت کیلئےآئے تومیں نے کہا کہ آپ مجھے مبارکباد دیں اوردعا کریں کہ اللہ میری بیٹی کو جنت میں جگہ عطافرمائے،والد۔ فوٹو؛ فائل

اللہ تعالی اپنے مقدس گھر آنے والوں کی دعا ضرورقبول فرماتے ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا رواں برس حج کے دوران بھی۔

متحدہ عرب امارت کی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے رہائشی احمد المالکی کا کہنا ہے کہ ان کی 25 سالہ بیٹی نے انہیں موبائل پر میسج کیا کہ اس کی پیدائش بھی حج کے دنوں میں ہوئی اور اس کی خواہش ہے کہ اسے موت بھی حج کے دنوں میں ہی آئے،لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی جو حج کے تمام ارکان ادا کر چکی تھی اور جب اس نے مجھ سے اپنی خواہش کا اظہار کیا تو ٹھیک ایک گھنٹے بعد ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔

لڑکی کے والد نے کہا کہ لوگ ان کے پاس جب بیٹی کی تعزیت کرنے کے لئے آئے تو میں نے ان سے کہا کہ مجھ سے تعزیت نہ کریں بلکہ مجھے مبارک باد دیں اور اللہ سے دعا کریں کہ اللہ تعالی میری بیٹی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں