لاہوہائی کورٹ آفس نے ’’گو نواز گو‘‘ نعرے کے خلاف درخواست مسترد کردی

گو نواز گو کا نعرہ لگانے اور مسلم (ن) کی قیادت اور کارکنوں کو اس پر رد عمل سے روکا جائے،درخواست گزار


ویب ڈیسک October 11, 2014
آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت درخواست قابل سماعت نہیں، لاہور ہائیکورٹ آفس ، فوٹو: فائل

ہائی کورٹ آفس نے ''گو نواز گو'' نعرے کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار راجہ ذیشان ایڈووکیٹ نے گو نواز گو نعرے کے خلاف درخواست دائر کی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ گو نواز گو کا نعرہ لگانے اور مسلم (ن) کی قیادت اور کارکنوں کو اس پر رد عمل سے روکا جائے تاہم ہائیکورٹ آفس نے درخواست کا جائزہ لے کر اس پر اعتراض داخل کردیا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں