آئندہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا محکمہ موسمیات

آج سب سے زیادہ گرمی لسبیلہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت 42 جبکہ کراچی میں 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک October 11, 2014
آج سب سے زیادہ گرمی لسبیلہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت 42 جبکہ کراچی میں 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی لہر مزید برقرار رہے گی جہاں وسطی اور جنوبی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں سب سے زیادہ گرمی بلوچستان میں پڑی جہاں لسبیلہ میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جبکہ تربت، پسنی میں 41 اور سبی میں پارہ 40 ڈگری پر رہا۔


کراچی میں آج بھی گرمی کی لہر برقرار رہی جہاں درجہ حرارت گزشتہ روز کی طرح 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ حیدرآباد میں 39 ،نواب شاہ اور مٹھی میں 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، پنجاب میں بھی موسم گرم اور خشک رہا جہاں لاہور اور ملتان میں درجہ حرارت 35 اور فیصل آباد میں 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارہ 31 ڈگری تک محدود رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں