تحریک انصاف لاشوں پر اقتدار چاہتی ہے مریم نواز
تحریک انصاف والے خود کو منوانے کے لیے زمین آسمان ایک کررہے ہیں،صاحبزادی وزیراعظم نوازشریف
وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف لاشوں پر اقتدار چاہتی ہے جبکہ سانحہ ملتان سے پتا چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت ہر امتحان میں ناکام ہوئی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دھرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کے بعد اب انہوں نے جلسے کرنا شروع کردیئے ہیں اور اب یہ لوگ خود کو منوانے کے لیے زمین آسمان ایک کررہے ہیں جبکہ ان کے پاس اڑانے کے لیے بہت پیسہ ہے لیکن یہ صاف کھیلنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی جلسوں میں تحریک انصاف کے ملتان جلسے کی طرح غیر انسانی رویہ نہیں دیکھا اور اب تحریک انصاف لاشوں کی سیاست اور لاشوں پر ہی اقتدار چاہتی ہے جبکہ سانحہ ملتان سے پتا چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت ہر امتحان میں ناکام ہوئی ہے۔