شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک
امریکی جاسوس طیارے نے مارغہ میں گاڑی کو نشانہ بنایا اور اس پر 2 میزائل داغے
لاہور:
شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کے علاقے مارغہ میں ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے نے مارغہ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا اور اس پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ حملے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں زیادہ تر شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ حملوں میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔