پاکستان سمیت دنیا بھر میں گستاخانہ فلم کیخلاف مظاہرے جاری

لاہور، کوئٹہ، پشاور، حیدرآباد میں ریلیاں، بینکاک میں امریکی سفارتخانے اور گوگل کے دفاتر کے باہر مظاہرے کیے گئے


News Agencies September 28, 2012
لاہور: تحریک انصاف کی خواتین کارکنان گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: پاکستان سمیت دنیا بھر میں گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک کے اندر اور بیرون ممالک کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، لاہور میں تحریک انصاف شعبہ خواتین کی جانب سے صدر بازار گول چکر کے نزدیک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،کوئٹہ میں ایپکابلوچستان کے زیراہتمام کفن پوش ریلی نکالی گئی اوراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا، ریلی میں بچوں اور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، حیدرآباد میں جمعیت المشائخ اہلسنت پاکستان کی جانب سے بھٹی گوٹھ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی، پشاور میں مسلم لیگ ہم خیال کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی' فلپائن میں ہزاروں مسلمانوں نے گستاخانہ فلم اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اسلام مخالف فلم پر فوری پر پابندی عائد کی جائے، مظاہرین امریکی سفارت خانے بھی گئے اور وہاں جمع ہو کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ آن لائن کے مطابق سینکڑوں مسلمانوں نے بینکاک میںامریکی سفارتخانے اور گوگل کے دفاتر کے باہر مظاہرہ کیامظاہرین نے امریکی سفارتخانے کی طرف جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انھیں روک دیا جس پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان معمولی جھڑپ بھی ہوئی بھارتی شہر کولکتہ میں ہزاروں لوگ امریکی سنٹر کے سامنے جمع ہوئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا، مظاہرین اور پولیس میں اس دوران جھڑپیں بھی ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |