موجودہ صورتحال کا ذمے دار مصباح کوقرار نہیں دیا جاسکتا جاوید میانداد

شکست کی ذمہ داری ان خودساختہ اسٹارزپرڈالنی چاہیے جو ایک میچ میں چلتے ہیں اوراگلے 3 مقابلوں میں بری طرح ناکام ہوتے ہیں


Sports Desk October 12, 2014
شکست کی ذمہ داری ان خودساختہ اسٹارزپرڈالنی چاہیے جو ایک میچ میں چلتے ہیں اوراگلے 3 مقابلوں میں بری طرح ناکام ہوتے ہیں۔ فوٹو: فائل

سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار مصباح الحق کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

انھوں نے کہا کہ آپ کو اس کی ذمہ داری ان خودساختہ اسٹارز پر ڈالنی چاہیے جوکہ ایک میچ میں پرفارم کرتے ہیں تو اگلے تین مقابلوں میں بری طرح ناکام ثابت ہوتے ہیں پھر آپ کے پاس شاہد آفریدی ہیں جوکہ مدتوں سے ٹیم کا حصہ ہیں۔ اس کے باوجود ہر گیند کو ہٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کی شارٹ بالز کے خلاف کمزوری دنیا بھرکے کرکٹرز پر عیاں ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ بات صرف اتنی سی ہے کہ پہلے مصباح اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو مشکل سے نکال لیا کرتے تھے اور اب وہ اپنی فارم کی وجہ سے ایسا نہیں کرپارہے، باقی چیزیں پہلے جیسی ہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں