شنگھائی ماسٹرز ٹینس راجر فیڈرر نے نووک جوکو وک کو ٹھکانے لگا دیا
چین میں لگاتار تیسرا ٹائٹل جیتنے کا خواب چکناچور، سوئس پلیئر نئی عالمی درجہ بندی میں نڈال سے دوسری پوزیشن چھین لیں گے
جوکووک چین میں ٹائٹل جیتنے کی ہیٹ ٹرک بنانے سے محروم ہوگئے
عالمی نمبرون اور دفاعی چیمپئن کو شنگھائی ماسٹرز کے سیمی فائنل میں راجرفیڈرر نے ٹھکانے لگادیا،سوئس اسٹار نئی عالمی رینکنگ میں نڈال سے دوسری پوزیشن چھین لیں گے، ٹرافی کیلیے اتوار کو فرنچ پلیئر جائلز سیمون سے مقابلہ ہوگا، دوسرے سیمی فائنل میں فلکیانو لوپز کو مات ہوگئی، جاپان ویمنز ٹینس کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ سمانتھا اسٹوسر نے یوکرینی حریف الینا سویٹولینا کو قابو کرلیا، اعزاز کے دفاع کیلیے آسٹریلوی اسٹار کو اب زرینہ ڈیاس کا چیلنج درپیش ہوگا، جنھوں نے دوسرے فائنل فورمیں تھائی لینڈ کی لوکسیکا کھم کھم کو مات دے دی۔
تفصیلات کے مطابق شنگھائی ماسٹرزمیں دفاعی چیمپئن سربیا کے نووک جوکووک کو سیمی فائنل میں سوئس ماسٹر راجرفیڈرر نے ٹھکانے لگادیا، ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبرون جوکووک کیخلاف فیڈرر کی فتح کا اسکور 6-4 اور6-4 رہا، فیڈرر نے شنگھائی ماسٹرز میں جوکووک کی ناقابل یقین فتوحات کا سلسلہ روک دیا، سرب اسٹار چین میں ٹائٹلز جیتنے کی ہیٹ ٹرک بنانے سے محروم ہوگئے، 17 مرتبہ کے گرینڈ سلم فاتح فیڈرر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سرب حریف کو پسپائی پر مجبور کردیا، اس کامیابی کے ساتھ ہی فیڈرر نے جوکووک کیخلاف اپنے باہمی میچز ریکارڈ کو 19-17 سے بہتر بنالیا، فیڈرر نئی عالمی رینکنگ میں نڈال کی جگہ اب دوسری پوزیشن پر بھی فائز ہوجائیں گے، اس سے قبل فرنچ پلیئر جائلز سیمون نے عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی، وہ گذشتہ چھ برسوں میں پہلی مرتبہ ماسٹرز ایونٹ کے فائنل میں پہنچے ہیں، ایونٹ میں اچھے کھیل کی بنیاد پر ان کی آئندہ ہفتے ورلڈ ٹاپ 20 میں واپسی بھی یقینی ہوگئی ہے۔
ورلڈ نمبر29 جائلز نے سیمی فائنل میں اسپینش حریف فلکیانو لوپز کو 6-2 ،7-6 (7/1) سے زیرکرلیا، جائلز نے اپنے حالیہ سفر میں آسٹریلین اوپن چیمپئن اسٹینسلس واورنیکا اور چھ سیڈ ٹوماس بریڈیچ کو بھی ٹھکانے لگایا ہے۔ دوسری جانب جاپان ویمنز اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن سمانتھا اسٹوسر نے کامیابی حاصل کرلی، انھوں نے یوکرینی حریف الینا سویٹولینا کو 7-6(8/6) اور6-2 سے ٹھکانے لگادیا، اسٹوسر تیسری مرتبہ اوساکا ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں، اس سے قبل انھوں نے 2009 اور2013 میں ٹائٹلز اپنے نام کرلیے تھے، وہ ایونٹ کی تاریخ کی کامیاب ترین پلیئر ہیں، قازقستان کی زرینہ ڈیاس نے تھائی لینڈ کی لوکیسکا کھم کھم کو 6-2 اور7-5 سے قابو کرلیا، وہ پہلی مرتبہ کسی ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہی تھیں، 21 سالہ کھم کھم نے انچیون میں منعقدہ حالیہ ایشین گیمز میں ویمنز سنگلز سلور اور ڈبلز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔